اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانا ناقابل قبول قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف جاری دھمکیوں کی شدید مذمت اور اظہار تشویش کیا ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارجانہ کارروائی برداشت نہیں ہوگی۔
