لاہور-پاکستان تحریک اتحاد (پی ٹی آئی )کے چئیرمین چودھری اورنگزیب نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں باقاعدہ طور پر ضم کردی۔پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اوکاڑہ میں این اے 137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چودھری اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی اور پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا- بیان کے مطابق اس موقع پر وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان کی جان سے چودھری اورنگزیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔
پی ٹی آئی ،پی ٹی آئی میں ضم ،سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
