ہومپاکستاننیب کا سابق وزیر اعلی عثمان بزدار دور میں خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس

نیب کا سابق وزیر اعلی عثمان بزدار دور میں خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس

لاہور-نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں محکمہ مواصلات میں ہونے والی خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔ نیب لاہور نے سیکشن 27 کے تحت سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترقی پانے والے افسران کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کے خلاف اگر ایف آئی آر ہیں تو ریکارڈ دیا جائے۔نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی چیف انجینئرکے عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری کا ریکارڈ اورترقی پانے والے افسران کی سنیارٹی لسٹ بھی طلب کرلی۔نیب نے چیف سیکریٹری پنجاب سے سی اینڈ ڈبلیو میں آٹ آف ٹرن ترقیوں کا ریکارڈ 13ستمبر کوطلب کرلیا۔ نیب کا کہنا تھا کہ چیف انجینئر نوید بھٹی کی سروس پروفائل کا ریکارڈ دیا جائے اور ترقی پانے والے چیف انجینئرز کے حوالے سے آڈٹ پیرا رپورٹ پیش کی جائے۔ عثمان بزدار نے سنیئر افسران پر اپنے کزن کو ترجیح دیکر چیف انجیر کے عہدے سے نوازاتھا۔ سہیل اکرم کو 31 ،فیاض بزدار کو 33 اور نوید بھٹی کو 35 ویں نمبر سے اٹھاکر چیف انجینئر تعینات کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔