ہومپاکستانپی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے دنیا کی بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ حاصل کرلیا

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے دنیا کی بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ حاصل کرلیا

پشاور: تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

امریکہ میں ون ینگ ورلڈ 2022 مانچسٹر کی جانب سے ایورڈ تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈدیا گیا۔

ون ینگ ورلڈ 2022 میں 190ممالک میں سے 15 نوجوان سیاستدانوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں سے پاکستانی خاتون کو بھی منتخب کیا گیا۔ایوارڈ وصول کرنے والی سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنے سے پسماندہ علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سمیرا شمس نے خواتین کے مسائل پر توجہ دی اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے قانون سازی بھی کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔