ہومپاکستانپاک افغان ازبک ریلوے منصوبے میں اہم پیش رفت

پاک افغان ازبک ریلوے منصوبے میں اہم پیش رفت

پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن کی تفصیلی فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ ٹیم نے 27 جولائی سے 10 اگست تک افغانستان میں طورخم سے مزار شریف تک سروے کیا۔مشترکہ ٹیم کو افغانستان کی طالبان حکومت نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی۔

طورخم سے مزار شریف تک ریلوے ٹریک تیار کیا جائے گا جس کے بعد پاکستان وسطی ایشیائی ممالک سے منسلک ہو جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے انجینئرز پر مشتمل 3 رکنی وفد بھی دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گیا، انجینئرز کی ٹیم میں چیف انجینئر قمر زمان، ڈپٹی چیف انجینئر فرمان غنی اور معلم آفریدی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔