Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانصحافیوں پر تشدد کروانے کا مقدمہ،سنیٹر فیصل جاوید مقامی عدالت میں پیش

صحافیوں پر تشدد کروانے کا مقدمہ،سنیٹر فیصل جاوید مقامی عدالت میں پیش

چیئر مین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید خان پر تھانہ بنی گالا میں صحافی پر تشدد کروانے کے حوالے سے مقدمے کا معاملہ، ،سینیٹر فیصل جاوید خان مقدمے کے حوالے سے مقامی عدالت میں پیش،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک انتہائی بوگس اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا مجھ پر ایسا مقدمہ مضحکہ خیز ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی،ہم نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا، ملک میں کرپٹ اور مجرم افراد بڑے عہدوں پر مسلط ہو چکے ہیں یہ ایک بڑا المیہ ہے، امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ ان کی حرکتوں سے سب کے سامنے واضح ہوچکی ہے، عمران خان نے 13 اگست کو تمام پاکستانیوں کو لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے ، ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، حقیقی آزادی کی جانب سفر اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔