Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانامریکی گرین کارڈ پر شہباز گل کا نام کیا ہے،دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

امریکی گرین کارڈ پر شہباز گل کا نام کیا ہے،دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد-رہنما تحریکِ انصاف شہباز گِل امریکا کی مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں، امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے۔جیو نیوز نے شہبازگِل کے امریکا میں مستقل سکونت کے کارڈ کی کاپی حاصل کر لی جس پر تاریخِ تنسیخ مارچ 2025 درج ہے۔شہباز گِل کے نام سے مشہور پی ٹی آئی رہنما کے 1 نہیں تین تین نام ہیں۔امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے، امریکا کی یونیورسٹی الی نوائے میں ان کا نام محمد شہباز شبیر ہے۔دستاویزات کے مطابق امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کی امریکا میں رہائش 10 سال کے لیے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔