Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانفیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ دیا، پھندا لگا کر خودکشی

فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ دیا، پھندا لگا کر خودکشی

فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ دیا،خود کشی باپ اور 2 بیٹیوں کی خون آلود لاشیں دیکھ کر علاقے میں کہرام مچ گیا،تفتیش شروع بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان ہوں،لاشوں کے قریب سے تحریر برامد فیصل آباد(آئی پی ایس )غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں عتیق نامی شخص نے غربت سے پریشان ہوکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔کئی گھنٹوں تک گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر اہل محلہ نے ریسکیو کو کال کی۔ باپ اور 2 بیٹیوں کی خون آلود لاشیں دیکھ کر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو، ایدھی اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ذرائع کے مطابق گھر میں لاشوں کے قریب سے ایک تحریری پیغام بھی ملا، جس پر لکھا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کو چھری سے ذبح کر رہا ہوں۔ مالک مکان کا کرایہ دینا ہے ،انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے، بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان ہوں اور اپنے لیے کوئی جگہ نہیں۔تحریری نوٹ پر مزید لکھا تھا کہ ہماری لاشیں ایدھی ویلفیئر کو دے دی جائیں اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے۔ہماری اجتماعی قبریں بنائی جائیں اور گھر کا سامان بھی ایدھی ویلفیئر کو دے دیا جائے ۔پولیس نے شواہد جمع کرکے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔