لاہور-معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہوگیا ہے، غریبوں کی آہیں ان کا ستیاناس کردیں گی۔نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بروز قیامت وزیر،حکمراں، بادشاہ اورججوں کوہاتھ باندھ کراللہ کے خصور پیش کیا جائے گا، اللہ پوچھے گا کہ حکومت،وزارت اورعدالت میں کیاکیا؟۔معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ فیص لے صحیح نہ ہوئے تو یہ لوگ بندھے ہاتھوں کے ساتھ جہنم میں جائیں گے،انہیں یاد ہی نہیں کہ مرنا بھی ہے،موت کے بعد زندگی بھی ہے، اس طرح زندگی گزار رہے ہیں کہ جیسیآخرت کوئی نہ ہو۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انسانوں کوخرید کرحکومت بنانے والے قیامت کے دن کا کیسے سامنا کریں گے؟ دھوکیسے حکومت بنانیوالیکیا اللہ کیسامنیکھڑے ہوسکتیہیں؟ یہ لوگ چند ٹکوں پر بائیس کروڑعوام کو ذلیل وخوارکرتیرہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے،سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے۔ مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔
انسانوں کو خرید کر حکومت بنانے والے خدا کو کیا جواب دیں گے،مولانا طارق جمیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
