ہومپاکستانادویات کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران 10سے 20فیصد اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران 10سے 20فیصد اضافہ

اسلام آ باد(ارمان یوسف)اسلام آ باد میں 200 کے قریب ادویات کی قیمتوں میں 2ماہ کے دوران 10سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد کے مختلف میڈیکل اسٹورز کے مطابق گذشتہ 2 ماہ کے دوران مریضوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں نہ صرف 200 دواں کی قیمتوں میں 10سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا گیا بلکہ بہت سے اہم ادویات مارکیٹ سے ہی غائب کردی گئیں۔ دو ماہ کے دوران بلڈ پریشر کی دوائوں میں دس فیصد، پروسٹیٹ میں پندرہ اور کینسر کی دوا میں بیس فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔
اسی طرح کینسر کی دوائی کا ریٹ12ہزار روپے سے بڑھ کر17ہزار روپے تک ہوگیا۔سانس کی دوا کی قیمت 1300سے بڑھ کر 1600 ہو گئی۔ شوگر کی 964 روپے والی گولیاں اب 1 ہزار 142 روپے میں دستیاب ہیں۔پروسٹیٹ کی دوا 2800 سے بڑھ کر 3564 روپے ہوگئی ہے۔دماغی امراض اور اینٹی بائیوٹک کی قیمت میں 15 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹی بی، کینسر سے بچا اور گردوں کے امراض کی دوائیں دستیاب ہی نہیں۔سادہ پیناڈول گولی اور ڈسپرول مارکیٹ سے غائب ہے جب کہ شوگر اور بلڈ پریشر کی بعض دوائوں کی بھی قلت ہے۔ دواوں کی قلت اور قیمت میں اضافے کی بڑھتی ہوئی شکایات پرانکوائریاں شروع ہوگئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔