Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف بی آر کو تمام اختیارات دے دیے، جس کے تحت نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشنز اور موبائل سم بند کردی جائے گی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں فنانس بل پیش کر کے اعتراضات پر گفتگو کی گئی۔نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایف بی آر کو بنیادی سہولیات منقطع کرنے کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرنے والے کی موبائل سم بلاک جبکہ بجلی اور گیس کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا اور ریٹرن جمع کرنے کے لیے یہ سہولیات دوبارہ اسے فراہم کی جائیں گی۔ایف بی آر ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ شخص کا نام موبائل فون، بجلی اور گیس کمپنی کو بھیجا جائے گا تاکہ اس کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
دوسری جانب سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کاہ کہ پاکستان میں کوئی شخص ایف بی آر کی ریٹرن کیلئے آخری تاریخ کو سنجیدہ نہیں لیتا، ٹیکس گوشوارے ہر وقت جمع کرانے کی اجازت ہونی چاہئے۔انہوں نے موبائل سم بلاک کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ ہوا تو ہسپتالوں کے باہر لائنز لگ گئی تھیں، ہمیں امید ہے کہ یہ قدم کامیاب ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔