لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے کا معاملہ ،نیپرا نے لیسکو پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو میں ٹرانسفامر گرنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوئی تھی۔
نیپرااتھارٹی نے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی،تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کیے، تحقیقاتی ٹیم نے لیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، ااتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا
سماعت کا موقع بھی دیا،لیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا، اتھارٹی کی لیسکو کوسوگوارخاندان کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت ، نیپرااتھارٹی کی لیسکو کو سوگوار خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت، معاوضے اور ملازمت کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے کا معاملہ ،نیپرا نے لیسکو پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

