Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر

پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے اہم خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مدینہ منورہ سے سرکاری سکیم کے عازمین کی مکہ روانگی شروع،1300پاکستانی عازمین آج شام تک مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کریں گے ۔

پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ 17214عازمین 15 جون تک پہنچا دیئے جائیں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق براہ راست مدینہ منورہ کا حج فلائٹ آپریشن 15 جون تک مکمل کر لیا جائے گا،

16 جون سے سرکاری سکیم کے تحت جدہ کے لئے پروازیں شروع ہونگی،14 ہزار سے زائد عازمین پاکستان سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں،

مدینہ میں 8 روز قیام کے بعد عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کر دیا جائے گا،براہ راست مدینہ منورہ کے لئے 38 پروازیں 15 جون تک حجاز مقدس پہنچ جائیں گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔