ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کے معاشی قتلِ عام پر اتر آئے،عمرسرفراز چیمہ

وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کے معاشی قتلِ عام پر اتر آئے،عمرسرفراز چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) باپ تو باپ، بیٹا بھی پنجاب کے کسانوں کیلئے وبال ،شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز بھی پنجاب میں کسانوں کے معاشی قتلِ عام پر اتر آئے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جعلی وزیراعلیٰ کے کسان دشمن اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں ۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کی پنجاب حکومت میں بھی کسانوں کو سنگین مشکلات کا ہی سامنا رہا،جب گنے کا ریٹ 180 روپے من تھا تو پنجاب میں کسان کو 120بھی بمشکل ملا کرتے تھے، باپ پنجاب کا حاکم تھا تو جعلی دوائیاں اور کھاد بنانے والوں سے مک مکا کیا کرتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کا کہنا تھاآج ایک مرتبہ پھر کسان کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،
پنجاب کی جعلی سرکار کھاد پر مزید 10فیصد ٹیکس اور مہنگے ڈیزل اور بجلی زرعی پیداوار تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، ‏کھاد اور پانی کی کمی کسی بھی فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے، پاکسان سستے جعلی غیر معیاری بیج، کھاد اور سپرے استعمال کرنے پر مجبور کئے جارہے ہیں، زراعت کا نقصان پیداوار میں کمی سے ملکی معیشت کا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔