ہومپاکستانشام میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،ایگزٹ پلان تیار کر لیا،سفارتخانہ

شام میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،ایگزٹ پلان تیار کر لیا،سفارتخانہ

وزات خارجہ نے شام میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق شام میں پھنسے ہوئے تقریبا 300 پاکستانی زائرین سے رابطے میں ہے۔تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وضاحتی بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارتخانہ اور پی آئی اے قریبی رابطہ میں ہیں۔کل 13 جون 2022 کو 160 افراد PIA کے ذریعے الیپو ہوائی اڈے دمشق سے تقریبا 150 کلومیٹر دور کے ذریعے پاکستان جانے والے ہیں۔ سفارت خانہ دمشق سے الیپو تک مسافروں کی نقل و حمل کا انتظام کر رہا ہے۔باقی 140 زائرین خود عراق جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔