ہومپاکستانخیبرپختونخوا ، ترقیاتی بجٹ کا میزانیہ تیار،400ارب کا تخمینہ

خیبرپختونخوا ، ترقیاتی بجٹ کا میزانیہ تیار،400ارب کا تخمینہ

خیبرپختونخوا حکومت نے اگلا ایک سالہ ترقی پلان تیار کرلیا ہے

، جس کے تحت 310 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ روپے بندوبستی جبکہ 69 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ ضم قبائلی اضلاع پر خرچ ہوں گے۔

دو ہزار 194 ترقیاتی منصوبوں میں دو ہزار 128 اپنے وسائل سے جب کہ 66 منصوبے غیر ملکی امداد اور قرض لے کر چلائے جائیں گے۔

سب سے زیادہ فنڈز سڑکوں کی تعمیر پر 60 ارب 39 کروڑ خرچ ہوں گے، ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لئے 48 ارب 39 کروڑ مختص کئے جارہے ہیں۔بلدیاتی اداروں کے ذریعے 41 ارب 80 کروڑ اور توانائی کے منصوبوں پر 28 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ اور صحت کا ترقیاتی بجٹ 28 ارب 65 کروڑ جب کہ تعلیم کی ترقی پر 28 ارب 97 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے بتایا کہ کھیل، ثقافت اور سیاحت کے لئے 19 ارب 69 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے، زراعت کی ترقی کے لئے 14 ارب 67 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے، ترقیاتی بجٹ کے لئے غیر ملکی امداد اور قرض کی مد میں 93 ارب 18کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے۔صوبے کے ایک سالہ ترقیاتی پلان کے تحت ترقی کے لئے 379 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمیہ ہے۔ 310 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ روپے بندوبستی اور 69 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ ضم قبائلی اضلاع کے لئے ہوں گے۔صوبے میں سڑکوں پر 60 ارب جب کہ بلدیات کے لئے41 ارب مختص ہیں، تعلیم کی ترقی کے لئے 28 ارب 97 لاکھ خرچ ہوں گے، اور صحت پر 28 ارب 65 کروڑ خرچ کرنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں ترقیاتی بجٹ 379 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے، بندوبستی اضلاع کیلیے 310 ارب سے زائد ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا امکان ہے، قبائلی اضلاع کے لیے69 ارب سے زائد ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 2 ہزار سے زائد منصوبے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے، صوبائی حکومت 2 ہزار سے زائد منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کرے گی، جب کہ غیر ملکی امداد اور قرض سے 66 منصوبے چلائے جائیں گے، غیر ملکی امداد، قرض کی مد میں 93 ارب روپے سے زیادہ ملنے کا امکان ہے، سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 60 ارب روپے سے زائد مختص ہے۔ذرائع کے مطابق ملٹی سیکٹر ڈویلپنٹ کے لئے 48 ارب 39 کروڑ مختص کرنے کا امکان ہے، بلدیاتی حکومتوں کے لئے 41 ارب 80 کروڑ مختص کئے جائیں گے، توانائی منصوبوں کے لیے 28 ارب 78 کروڑ مختص کئے جانے کا امکان ہے، صحت کے لیے 28 ارب 65 کروڑ مختص کرنیکی تجویز ہے۔صوبے میں ابتدائی تعلیم کے لیے 20 ارب 51 کروڑ مختص کئے جانے کا امکان ہے، کھیل ، سیاحت ، آثار قدیمہ، امور نوجوانان کے لیے 19 ارب 69 کروڑ مختص کرنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔