ہومپاکستانموسمیاتی تبدیلیوں کے برعکس گلگت میں نیا گلیشیئر بن گیا،ماہرین حیران

موسمیاتی تبدیلیوں کے برعکس گلگت میں نیا گلیشیئر بن گیا،ماہرین حیران

عالمی حدت کی وجہ سے دنیا بھرمیں گلیشیئرز پگھل رہے ہیں تاہم گلگت بلتستان کیعلاقے پسو میں واقع پری گوش کی پہاڑی پر نیا گلیشیئر بن گیا۔موسمیاتی تبدیلیوں نے گلگت بلتستان میں عجب کرشمہ کر دکھایا اور تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے بیچ نیا گلیشیئر وجود میں آ گیا ہے۔پسو میں پری گوش گلیشیئر پر ماہرین حیرت زدہ ہیں۔ مقامی افراد کیمطابق پری گوش پہاڑی پر ہرسال موسمی برفباری ہوتی ہے اور جس کے بعد موسم گرم ہونے پر برف پگھل جاتی تھی تاہم اب دو سے تین سال پہلے گلیشیئر بننا شروع ہوا اور بڑھتا چلا گیا۔گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر کے ریسرچر نے نئے گلیشیئر کی پیدائش سے متعلق تحقیق کا آغاز کردیا۔سینئرسائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ پری گوش گلیشیئر کے بننے اور بڑھنے کی وجوہات مکمل تحقیق کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔پری گوش کا یہ گلیشیئرمعروف عالمی محقق ڈاکٹر ہیوٹ کی قراقرم اناملی پراس تحقیق کو درست ثابت کرتا ہے کہ قراقرم میں بلندی پر واقع گلیشئرز، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔