اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسمبلی اسٹاف کو گرفتار کیا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سابق وزرا کے وفد کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں فاروق اعوان، حسنین بہادر دریشک، علی عباس شاہ اور سبطین خان سمیت محمد بشارت راجہ، میاں محمود الرشید، چودھری ظہیرالدین بھی شریک تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ارکان پنجاب اسمبلی اور اسٹاف کو بے جا ہراساں کیا جارہا ہے، بجٹ کی تیاری میں شریک اسٹاف کو گرفتار کیا جارہا ہے تاہم جب اسمبلی اسٹاف کو گرفتار کر لیا جائے گا تو بجٹ اجلاس کیسے ہوگا؟ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکمران معزز ارکان اسمبلی کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا کر پارلیمانی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔
بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسٹاف کو ہراساں کیا جا رہا ے، پرویزالہی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
