ہومپاکستانبجٹ :ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ والے افراد ٹیکس نیٹ سے باہرہو گئے

بجٹ :ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ والے افراد ٹیکس نیٹ سے باہرہو گئے

اسلام آباد: آئندہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں انفرادی کاروباری ٹیکس دہندگان اور اے او پیز کے لیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد چار لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کردی ہے۔چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس نظام لانے، ڈھائی کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کے ایک سے زائد غیر منقولہ جائداد رکھنے والوں پر فیئر مارکیٹ ویلیو کے پانچ فیصد کے برابر آمدنی پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔