ہومپاکستانپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر سے ایک ہی دن میں دو ملاقاتیں،اندونی کہانی سب نیوز پر

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر سے ایک ہی دن میں دو ملاقاتیں،اندونی کہانی سب نیوز پر

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر سے ایک ہی دن میں دو ملاقاتیں،پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نے آج چیف الیکشن کمشنر سے دو مسلسل ملاقاتیں کی ہیں،ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی،وائس چیئر مین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر محسوس طریقے سے میچ فکس کرنے کی طرف جا رہا ہے،ہمیں اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت ملے یا ہمیں لگا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی طرح کی میچ فکسنگ میں ملوث ہے تو پھر چیف الیکشن کمشنر ،ممبران کو انفرادی طور پر اور الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ کٹہرے میں لایا جائے گا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔