ہومپاکستانحکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے بڑا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے پسماندہ افغان شہریوں کے تیسرے ممالک کیلئے افغانستان سےانخلاء کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے تیسرے مرحلے کی منظوری دی ہے۔

 

watar

 

وزارت داخلہ نے افغانستان سے پسماندہ افغان شہریوں کے انخلاء کے محفوظ راستےکےتیسرے مرحلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فیصلے کے تحت پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کیلئے ویزہ آن آرائیول کی سہولت دیدی گئی ۔یہ سہولت صرف ان پسماندہ افغان شہریوں کو میسرہوگی جوپاکستان کے راستے دیگرممالک جانے کے اہل ہونگے۔اس سہولت کا اطلاق ان افغان شہریوں پر ہوگا جن کو کسی تیسرے ملک نے اسپانسرکیا ہو۔اس پالیسی کا اطلاق 60 دن کیلئے ہوگا۔یہ پالیسی 8 جون سے 8 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔