اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کیخلاف اپیل ہوئی،سپریم کورٹ نے 8 جون کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،چار صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا ہے۔حکمنامہ میں کہا گیاکہ میشا شفیع کیخلاف کرمنل کارروائی آئندہ سماعت تک روک دی جائے،میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہے۔حکمنامہ کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ پیکا کا سیکشن 20 آئین میں دیئے گئے آزادی اظہار رائے کے حق سے متصادم ہے یا نہیں، دیکھنا ہو گا ک پیکا سیکشن 20 میں دفاع کا حق تو متاثر نہیں ہو رہا،سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ کی ہتک عزت کی شق کو کرمنلائیز کرنے کیخلاف یہ پہلی اپیل ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔




