ہومپاکستانمریم اورنگزیب اور فوادچودھری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری

مریم اورنگزیب اور فوادچودھری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل بولی کے نتیجے میں ’اے۔آر۔وائے‘ دوسرے نمبر پر آیا،پی ٹی وی نے غیر قانونی طور پر ’اے۔آر۔وائے کے ساتھ سودا کیا۔اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسرے نمبر پر آنے پر بولی میں بہتری لانے کا تقاضا کیاگیا،ناکامی پر ’اے۔آر۔وائے‘ کو ٹھیکہ دینے کی خاطر معیار ہی تبدیل کر دیا گیا،’اے۔آر۔وائے‘ نے جس معاہدے پر دستخط کئے، وہ ’بولی‘ والے کنٹریکٹ سے مختلف تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیدھا سادہ فراڈ تھا، آپ ابھی سے گھبرا کیوں گئے ہیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔