ہومپاکستاناقتصادی سروے ہماری کامیابی کی دلیل ،ثابت ہو گیا پاکستان اوپر جا رہا تھا،عمران خان

اقتصادی سروے ہماری کامیابی کی دلیل ،ثابت ہو گیا پاکستان اوپر جا رہا تھا،عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ 2 سال میں ترقی کررہا تھا ملک بہتری کی طرف جارہا تھا اور ملک کی دولت بڑھ رہی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی گئی معاشی اصلاحات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے معاشی سروے کے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان گزشتہ 2 سال میں ترقی کررہا تھا ملک بہتری کی طرف جارہا تھا اور ملک کی دولت بڑھ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے، اس سے قبل اتنی ترقی 2004-05 میں مشرف کے دور میں ہوئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم ان کی جنگ لڑرہے تھے تو اس وقت بیرون ملک سے بہت پیسہ آرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سروے کے مطابق ہمارے تیسرے سال میں ترقی کی شرح 5.74 تھی، جبکہ رواں سال اس میں مزید اضافہ ہوا اور 5.97 فیصد پر پہنچ گئی۔عمران خان نے کہا کہ ملکی دولت میں اضافہ ہوا، ملک ترقی تب کرتا ہے جب اس کے پاس پیسہ خرچ کرنے کیلئے آتا ہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو میں اضافہ کیا ہے، ہمارے دور میں 6 ہزار 100 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ ایکسپورٹ کو بھی 32 ارب ڈالر تک لے گئے، ہمارے آنے سے پہلے ایکسپورٹ میں کمی ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز نے ہمارے دور میں سب سیزیادہ ترسیلات 31 ارب ڈالر بھیجیں، ترسیلات زر اس لیے بڑھیں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ہم پراعتماد تھا، اوورسیز پاکستانیوں کو معلوم تھا کہ ہم پیسہ باہرگھروں کیلئینہیں بھیجتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔