ممکنہ سیاسی عدم استحکام پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی بنالی ،لیگی ذرائع کے مطابق قیادت لیول پر اس بات پر اتفاق ہے کہ مشکل فیصلوں کے بعد جب تک نکالا نہ جائے،خود حکومت نہ چھوڑی جائے، اگرکوئی اتحادی چھوڑ جائییا کوئی اور وجہ بنے توحکومت سے نکلناچاہیے، پارٹی میں حکومت کر نے کے متعلق 2رائے ہونے پرہی نئی حکمت عملی بنائی گئی ، ن لیگی وزیر کے ذرائع کے مطابق اگرہمیں تنگ کیاگیا تو پھر ہم بیانیہ بناکر عوام میں جائیں گے، نوازشریف نے بعض رہنماوں کو الیکشن کی تیاریوں کابھی اشارہ دیا، 1ماہ میں شاہدخاقان عباسی کا لندن کا تیسرا دورہ، نوازشریف سے ملاقات کرکے واپس لوٹے، سعدرفیق اورجاوید لطیف بھی لندن ملاقاتوں میں شریک رہے۔
ممکنہ سیاسی عدم استحکام پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی بنالی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
