ہومپاکستانملک استحکام کی جانب آ گیا،مفتاح اسماعیل ،وزیر خزانہ قومی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کر رہے ہیں

ملک استحکام کی جانب آ گیا،مفتاح اسماعیل ،وزیر خزانہ قومی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سخت فیصلوں کے نتیجے میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچ کر استحکام کے رستے پر آگیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیر منگل تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔ چین سے 2.4 ارب ڈالر ہمیں دو تین روز میں مل جائیں گے۔ موجودھ حکومت نے مشکل وقت میں سخت فیصلے کیے، جس کے نتیجے میں پاکستان فوری ڈیفالٹ کو خطرات سے نکل آیا اور اب ہم پائیدار جی ڈی پی گروتھ کی طرف جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جاتے جاتے سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے قیمت خرید سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ انہوں نے چیک لکھ دیا تھا جسے مارکیٹ میں لے کرگئے تو پیسے نہیں تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ شرح نمو 5.97 فیصد ہوگئی ہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آپے سے باہر ہوگیا۔ برآمدات سمیت درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر کا ہوگیا ہے اور برآمدات درآمدات کا 40 فیصد ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ملک کو بیلنس آف پیمنٹ بحران کا سامنا رہا۔ بیلنس آف پیمنٹ کے مسائل کی وجہ سے مالی ذخائر میں کمی ہوئی۔

اگلے ہفتے چین سے 2.5 ارب ڈالر کی رقم آنی ہے جس مالی ذخائر میں اضافہ ہوگا، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہمیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پائیدار شرح نمو ہوگی جس میں جاری خسارہ اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ نہ ہو، ملک میں توانائی بہت مہنگی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کچھ عرصے کے لیے انڈسٹری بند بھی ہوجاتی ہے۔ پچھلی حکومت نے کچھ عرصہ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند کی، جس کی وجہ سے انڈسٹری بند ہوگئی۔ موجودہ حکومت نے اب وہ تمام انڈسٹری کھول دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ طویل المعیاد سودے کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018 میں ہم 1500 ارب روپے قرضوں پر ادائیگی کررہے تھے، رواں مالی سال 3100 ارب روپے قرضوں کی ادائیگی کے لیے دیں گے۔ اگلے مالی سال 3900 ارب روپے کی رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے دینے پڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔