مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا کو خدا کا واسطہ عمران خان کو کم دکھائے۔مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج کل زیر بحث ہے، عمران خان کہتے ہیں ان کی حکومت میں اضافی بجلی پیدا ہوئی تو کہاں ہے اضافی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے ، نواز شریف نے اپنے دور میں مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے کارخانے چلائے تھے، عمران خان نے وہ کارخانے ہی بند کردیے، اب دوبارہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے بند ہونے والے کارخانے آج چلائے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی جلد سسٹم میں آجائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ ہم مشکل حالات پر رو نہیں رہے بلکہ بہتر کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں، میڈیا معاملے کو سمجھے اور اس پر تنقید کرے جس نے معاملات خراب کیے، شیخ رشید نے بھی بارودی سرنگوں کا اعتراف کیا ہے، عمران کی اتحادی جماعت کے لوگ تسلیم کررہے ہیں، اس کی نااہلی کیوجہ سے ملکی معیشت آئی سی یو میں پہنچ گئی اور ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ چار مہینے سے شیخ رشید کو علم تھا کہ عمران خان جارہے ہیں، پھر وہ غیرملکی خط اور سازش جھوٹ ثابت ہوئے، اس کے باوجود عوام کو نفرت کی آگ میں جھونک دیا گیا، آپ کے اپنے لوگ تسلیم کرتے کہ عمران خان ہماری سنتے نہیں
میڈیا کوریج کم کرے،عمران خان معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا کر گئے،مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
