ہومپاکستانعالمی ادارے سے پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی

عالمی ادارے سے پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔ اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کا اقتصادی آٹ لک بھی منفی کیا تھا۔ ملکی معیشت کی طرح موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی تھری ہی برقرار رکھی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی و مالیاتی صورتحال کے تحت اس کا درجہ مستحکم سے منفی کیا تھا۔موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے سے ریٹنگ برقرار رہ سکتی تھی تاہم بیل آٹ کی امدادی رقم نہ ملنے پر پاکستانی کی معاشی کیفیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان شدید مالیاتی مشکلات کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی افراتفری نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موڈیز نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کی کم ترین سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔