ہومتازہ ترینمسجد نبوی میں نعرے بازی،ایک پاکستانی کو سزا ،3سال قید

مسجد نبوی میں نعرے بازی،ایک پاکستانی کو سزا ،3سال قید

مسجد نبوی میں شور شرابہ کرنے اور نعرے بازی کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ پاکستانیوں میں سے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی مدینہ منورہ کی عدالت کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی شہری محمد طاہر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے کے علاوہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی کی حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی کرنے اور شور شرابہ کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا
WhatsApp Image 2022 06 08 at 9.36.38 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔