ہومپاکستانمحمد جنید انوار چودھری وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

محمد جنید انوار چودھری وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )رکن قومی اسمبلی محمد جنید انوار چودھری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی محمد جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کا ہوگا، محمد جنید انوار وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔محمد جنید انوار چودھری پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔