دیربالا(سب نیوز)گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیربالا کے مقام عشیری در شوماہی میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور مقامی لوگ جائے حادثے پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو دیربالا ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
