ہومپاکستانمارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144 کے نفاذ میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144 کے نفاذ میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144 کے نفاذ میں دو ماہ کی توسیع کرا دی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ مینجمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز کی حدود میں باربی کیو، پارکنگ سمیت چار یا زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس میں دو ماہ کی توسیع آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے باعث کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر متعلقہ تھانوں میں پرچہ کا اندراج اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ پرچوں کا اندراج پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت عمل میں لایا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی مینجمنٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ آرڈیننس 1979 کے تحت جنگلی حیات اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے تحفظ کیلئے ہر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی مارگلہ ہلز نیشنل پارک جو کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کا باعث ہے کے تحفظ کے لئے بورڈ ہمہ تن گوش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔