سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ میرٹ پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے،کوئی ہم سے بات کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، وزیراعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد ہمارے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ بلوچستان اور صوبے کی عوام کے لیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عوام اور اسمبلی کے سامنے اپنا مقف رکھ دیا ہے، پی ڈی ایم نے ہمیں تحریک عدم اعتماد پر سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے حمایت پر بات ہوئی ہے، عبدالقدوس بزنجو سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہے، حکومت سے توقع ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے گی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اختلافات سے متعلق بات کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اختلافات بلوچستان کی حکومت پر ہوئے، عمران خان اور پی ڈی ایم جماعتیں قدوس بزنجو کے حق میں ہیں تو اختلاف کس بات کا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ان ہی کی جماعت کے اراکین نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس پر انہوں نے تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل ہی استعفی دے دیا تھا۔
عمران خان سے اختلافات بلوچستان حکومت پر ہوئے،جام کمال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
