تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے گاوں دیہگل میں پہاڑی تودہ گرنے سے چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔زخمی خواتین کو ریسکیو1122 کے اہلکار ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو1122 زرائع کے مطابق جان بحق ہونے والی خواتین میں گلفرین عمر 50 سال، نمرہ بی بی عمر30 سال، عائشہ جاوید21سال اور شبنم بی بی عمر42سال جبکہ زخمیوں میں ثوبیہ عمر 40سال، علیشہ عمر 17سال اور ایمان عمر14 سال شامل ہیں۔تمام خواتین کا تعلق نڑھ کے علاقہ دیہگل سے ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔
راولپنڈی، تودہ گر گیا، پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
