ہومپاکستاناسلام آباد میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،سی ڈی اے

اسلام آباد میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،سی ڈی اے

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کی انتظامیہ جہاں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو اعلی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں پشاور موڑ تا نیو ائیرپورٹ کے لئے میٹرو بسوں کی شپمنٹ چائنہ سے کراچی بندر گاہ پہنچ چکی ہے توقع کی جارہی ہے کہ ان بسوں کی پہلی کھیپ کل اسلام آباد کے لئے روانہ کردی جائے گی۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل میٹروبس بس سروس کا ٹرائل رن مکمل کرنے کے بعد اس سروس کو باقاعدہ شہریوں کے لئے شروع کردیا گیا تھا۔ بسوں کو اورنج روٹ کی مناسبت سے اورنج کلر میں پینٹ بھی کیا گیا ہے۔ان بسوں کے پہنچنے کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے حالیہ فیصلے کے مطابق پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سے مستعار لی گئی بسوں کو عارضی بنیادوں پر دوسرے روٹس پر شفٹس کردیا جائے گا۔اس موقع پر سی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے آغاز سے اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی میسر آئے گی۔
WhatsApp Image 2022 05 24 at 8.05.05 PM 1

WhatsApp Image 2022 05 24 at 8.05.05 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔