لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سب نیوز کو موصول ہوگئی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈرتی ہے امپورٹڈ حکومت ایک نہتی خاتون رہنما سے۔گزشتہ شب قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ن لیگ کی گلوبٹ پولیس نے بغیر وارنٹ اور لیڈی پولیس کے میرے گھر پر ایک رات میں دو بار دھاوا بولا ۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی اور ملازمین کو ہراساں اور زدوکوب کیا۔امپورٹڈ حکومت کے گھناؤنے غیرقانونی ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔میں گلوبٹ پنجاب پولیس اور انکے ہینڈلرز کیخلاف آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر کچھ دیر میں عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر رہی ہوں ۔
پولیس کا فردوس عاشق اعوان کے گھر ریڈ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
