ہومپاکستاناسلام آباد،ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج طلب،دفعہ 144نافذ

اسلام آباد،ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج طلب،دفعہ 144نافذ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبر،دفعہ 144 نافذ کرنے اور ریڈ زون کی سیکورٹی کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ۔حکومت نے آزادی مارچ روکنے کا حتمی پلان تشکیل دیدیا۔ وفاقی دارالحکومت میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریڈ زون میں فوج کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی۔کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔