اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2014 کی تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ۔سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا صرف لاقانونیت اور غنڈہ گردی ہے۔
#فسادی_فتنہ “ہمار لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف پر امن رہے گا”عمران خان 9 اگست 2014
اور پھر 126 دن پاکستان میں سول نافرمانی اور انتشار پر اکسانے بجلی کے بل جلانے،ہنڈی سے پیسے بھجوانے اور مار دو،گرا دو،جلا دو کا فساد عوام نے دیکھا.قوم کو سیاست میں فساد اور انتشار کی مزمت کرنی چاہئے pic.twitter.com/cDu7ciXsB4— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 24, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔ قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جتھہ جو ملک میں پھر انتشار مچانے آ رہے ہیں۔ قوم کو سیاست میں تشدد کی مزمت کرنا ہو گی ۔
خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ۔ سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا صرف لاقانونیت اور غنڈہ گردی ہے۔ قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔#فسادی_فتنہ pic.twitter.com/455cTOn1sE
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 24, 2022
