وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ٹک ٹاک کے ریجنل ہیڈ آف ایشیا پیسیفک کی قیادت میں چھ رکنی وفد کی ملاقات ،پیر کو ہونے والی ملاقات میں ریجنل ہیڈ آف ایشیا پیسیفک ٹرسٹ اینڈ سیفٹی جیاگن عیپ، ریجنل ہیڈ اے پی اے سی آئوٹ ریچ کیری ووڈز، ہیڈ جی آر پاکستان فہد نیازی، ہیڈ پبلک پالیسی پروگرام زارہ بشارت ہگز، ٹرسٹ اینڈ سیفٹی پاکستان کی عاصمہ انجم اور ثانیہ اختر شامل تھیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں ،معاشرے میں انتشار پھیلانے، فیک نیوز اور کردار کشی کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے، آ ئین پاکستان شہریوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کو تحفظ فراہم کرتا ہے، آ ئین کے منافی کسی بھی پوسٹ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عوام کو ٹک ٹاک کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، شعور کی آگاہی کے لئے ٹک ٹاک انتظامیہ مقامی زبان کو ترجیح دے، ماضی میں جن وجوہات کی بنا پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوئی، انہیں مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک انتظامیہ موثر اقدامات اٹھائے، نوجوانوں کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی تیاری کے حوالے سے سیفٹی اور آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، پاکستان کی پچہتر سالہ گولڈن جوبلی تقریبات میں ٹک ٹاک کے ساتھ پارٹنر شپ کی جائے گی، اس پارٹنر شپ کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ وزارت اطلاعات کے زیر انتظام انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے پلیٹ فارم کو بھی آگاہی کے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتی ہے، والدین کو بھی ٹک ٹاک ویڈیوز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر معاشرتی اور مذہبی اقدار کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ٹک ٹاک کے چھ رکنی وفد کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
