ہومپاکستانحکومت خوفزدہ، افسران نے آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے سے انکار کردیا،حماد اظہر کا دعویٰ

حکومت خوفزدہ، افسران نے آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے سے انکار کردیا،حماد اظہر کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت خود خوفزدہ بیٹھی ہے اور افسران پردباؤ ڈال رہی ہے کہ جبر سے روکو آزادی مارچ کو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ جگہ جگہ سے اطلاعات آ رہی ہیں کے افسران نے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند نے یہ بھی کہا ہے کہ زیادہ دباؤ ڈالا تو استعفیٰ بھی دے دیں گے۔ جب کوئی حکومت جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھو بیٹھے تو ایسے ہی ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔