ہومپاکستانایف بی آر کی 35لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع

ایف بی آر کی 35لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف بی آر نے 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع کردی۔ایف بی آر نے رجسٹریشن کیلئے اردو اورعلاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ فارم جاری کردیا گیا، 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور والے دکانداروں کو ایک فیصد ٹیکس دینا ہوگا

اسکیم کے تحت دکانداروں کو کم ازکم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔اہل دکانداروں کو پی اوایس اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے استثنی حاصل ہوگا،اسکیم سے فائدہ اٹھانیوالے تاجروں کاآڈٹ بھی نہیں کیاجائیگا،رجسٹرڈ تاجروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داری سے بھی استثنی ملے گا۔ ایف بی آر کے مطابق دکاندارویب سائٹ،موبائل ایپ یا ٹیکس آفس کے ذریعے رجسٹریشن کراسکیں گے،قواعد کی پابندی کرنیوالی دکان پرکیوآرکوڈ والی گرین پلیٹ آویزاں کی جائیگی،ٹیکس عملے کورجسٹرڈ دکانداروں کی انسپیکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔