ہومپاکستانلیوی ختم کرانی ہے، 20ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان

لیوی ختم کرانی ہے، 20ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ہم نے ہر صورت لیوی ختم کرانی ہے اور ہم 20ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پیٹرولیم لیوی کو عوام نے بھتا ٹیکس قرار دیا ہے، حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرنا ہوگی، حکومت کو بہت مناسب تجاویز دی ہیں، اگر شرح سود میں 3فیصد کمی کر دیں تو 1700ارب روپے بچا سکتے ہیں

شہباز شریف اس بات کا جواب دیں کہ شرح سود کم کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہم نے لیوی ختم کرانی ہے، 36شہروں میں دھرنے ہو رہے ہیں، 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے، اگر حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو ہم مذاکرات ختم کر دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدے سامنے آجائیں تو ساری قوم تھوتھو کرنا شروع کردے، جو مرضی حالات ہوں بجلی کے بلوں میں کیپسٹی کی رقم لگ کر آرہی ہے، اس فراڈ میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سب شامل ہیں، یہ پارٹیاں ایسا نہیں کرسکتیں کیونکہ ان میں مافیا کیلوگ شامل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اے پی سی میں بلایا تو ضرور جائیں گے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں جبکہ اپوزیشن کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔