ہومپاکستانوزیراعظم کا موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

وزیراعظم کا موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پرپڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم شروع کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹرپیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائیگا۔
موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت دو پہیوں اور تین پہییوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹرپیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائیگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں ریلیف کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کردیا جائیگا جبکہ پورے پاکستان بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ہوگا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن کا اجرا آج سے کردیا گیا ہے، ریلیف کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائیگا، اسکیم رجسٹریشن کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات دینے پرصوبوں کے شکرگزارہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔