ہومپاکستانشیخ رشید نے آزادی مارچ کے حوالے سے کارکنوں کو اپنا پلان بتا دیا

شیخ رشید نے آزادی مارچ کے حوالے سے کارکنوں کو اپنا پلان بتا دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 25 مئی کو دوپہر 2 بجے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے لال حویلی سے نکلیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر اللہ کو منظور ہوا تو وہ راولپنڈی کی لال حویلی سے 25 مئی کی دوپہر 2 بجے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے نکلیں گے۔ لال حویلی پر رکاوٹیں ہوئیں تو کمیٹی چوک سے نکلیں گے، اگر وہاں بھی رکاوٹیں ہوئیں تو چاندنی چوک یا پھر فیض آباد چوک پر اکٹھے ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے 24 گھنٹوں میں 32 افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ یہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا، انہیں الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ چور ایف آئی اے اور اے این ایف سے اپنے خلاف مقدمات ختم کرانا چاہتے تھے لیکن سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس سے ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ عدالت نے ان کے ناپاک ارادوں کو ختم کیا۔ ان کے لئے 25 مئی کو دن 2 بجے لال حویلی سے نکلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔