ہومپاکستانسابق وزیر وزیر دفاع پرویز خٹک حکومت کے خاتمے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی سرکاری رہائش گاہ پر قابض

سابق وزیر وزیر دفاع پرویز خٹک حکومت کے خاتمے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی سرکاری رہائش گاہ پر قابض

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سرکاری رہائش گا ہ پر قابض

، وزات ہائوسنگ نے گھر خالی کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ختم ہونیکے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔ پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع میں شفٹ نہیں ہوسکے۔خط کے مطابق پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 آلاٹ کیا گیا تھا،خط میں بنگلہ خالی کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو اقدامات اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کابینہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 10 اپریل کو تحلیل کردی گئی تھی۔
WhatsApp Image 2022 05 14 at 8.14.44 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔