ہومپاکستانحنیف عباسی کی تعیناتی پر دوبارہ غور کیا جائے ، کابینہ ڈویژن کی سمری تیار

حنیف عباسی کی تعیناتی پر دوبارہ غور کیا جائے ، کابینہ ڈویژن کی سمری تیار

اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری تیار کرلی گئی ،سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ۔

sub news 1
ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے ہائیکورٹ کے حکم پر سمری تیار کرکے وزارت قانون کے ذریعے اسے وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں حنیف عباسی کی تعیناتی کا دوبارہ غور کرنے کے لئے لکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق تعیناتی پر دوبارہ غور کیا جائے ۔یہ سمری ڈپٹی سیکرٹری کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔