ہومپاکستانجس گرائونڈ پر ہمیں جلسہ سے روکا گیا وہاں خواجہ آصف دو اجتماع کرچکا ہے ،اسجد ملہی

جس گرائونڈ پر ہمیں جلسہ سے روکا گیا وہاں خواجہ آصف دو اجتماع کرچکا ہے ،اسجد ملہی

سیالکوٹ(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسجد ملہی نے کہا ہے کہ اس گرائونڈ پر خواجہ آصف دو جلسے کرچکا ہے جس میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روکا گیا ہے ۔

اسد عمر کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اسجد ملہی نے کہاکہ گراؤنڈ میں خواجہ آصف دو جلسہ کرچکا،وومن کنونشن ہوچکا،کرکٹ ہوتی ہے، چرسی بیٹھتے ہیں، ڈرائیونگ ٹیسٹ یہاں ہوتے ہیں، ہمارے کنٹینر،لائٹس،ساؤنڈ سسٹم لگ گیا پھر اچانک صبح ہماری تعداد کم ہونے پر انتظامیہ نے دھاوا بول دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔