ہومپاکستانمراسلہ خود پڑھا تھا،قومی سلامتی کمیٹی نے سازش کی تائید کی، اسد قیصر

مراسلہ خود پڑھا تھا،قومی سلامتی کمیٹی نے سازش کی تائید کی، اسد قیصر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی، پوری قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں، مجھے امید ہے سپریم کورٹ جلد از جلد الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی اور مراسلہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی ہے،ہمیں عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے سپریم کورٹ ہماری درخواست پر جلد سماعت کرے گی،عدالت عظمیٰ کا ہر فیصلہ تاریخ کا حصہ ہوگا۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور عدالت عظمی پر مکمل اعتبار ہے، میں نے مراسلہ خود پڑھا تھا، مراسلہ پڑھنے کے بعد اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوئی، شہباز شریف کو دعوت دی کہ مراسلہ دیکھیں لیکن انہوں نے نہیں دیکھا، کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں، ہر ملک کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں ۔ بین الاقوامی ضوابط پر عمل کرنا چاہیے، کسی سفیر کو کسی ملک کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، قومی سلامتی کمیٹی نے سازش کی تائید کی، میری طرف سے ڈپٹی سپیکر رولنگ کے خلاف نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آرٹیکل 95 آرٹیکل 65 سے بالا ہے؟ سپریم کورٹ پوائنٹ آف آرڈر پیش ہونے پر اعتراض کر سکتی ہے؟ ہمیں بار بار سلیکٹڈ حکومت کہا جاتا تھا جو سراسر جھوٹ ہے، موجودہ حکومت ۱۰۰ فیصد امپورٹڈ حکومت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں جلد از جلد انتخابات ہونے چاہیے یہی واحد حل ہے،امید کے سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے گی،کسی کو ہمارے ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔