ہومپاکستانسعد رفیق کے عمران خان کو ابوجہل کے بیان پر عمر سرفراز چیمہ کا ردعمل بھی آگیا

سعد رفیق کے عمران خان کو ابوجہل کے بیان پر عمر سرفراز چیمہ کا ردعمل بھی آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے عمران خان کو ابوجہل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق صاحب ابو جہل کا خطاب تو آپ کے اپنے قائدین کے لئے موضوع ترین ہے ،جو آپ کی اور اپ کے اپنے پارٹی کے سینئر ساتھیوں کی جائز آئینی اور قانونی بات کو سننے یا تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے پنجاب ڈاکو نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑے میاں صاحب نے جعلی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ڈاکٹروں سے جان کو شدید خطرے کی رائے حاصل کی اور ملک فرار ہوئے اور حکومت و عدالت کوبھی دھوکا دیا ،چھوٹے میاں صاحب نے وزیراعلی پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی استعفی کو عدالت سے چھپایا اور غلط فیصلے کروائے

قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو ’’ابوجہل ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکنی اور نااہلی کا حساب تو دینا پڑے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منترہ الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران ابوجہل کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگلا لائحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔