Sunday, May 24, 2026
ہومتازہ تریناسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سے ہوں گی ؟جانیے

اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سے ہوں گی ؟جانیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کر دی، پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا، گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔